اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں این سی اور کانگریس کے کامیاب امیدوار کا مشترکہ جلسہ - ڈوڈہ میں این سی اور کانگریس کے کامیاب امیدوار

ضلع ڈوڈہ کے گھٹ میں گندنہ حلقہ سے ڈی ڈی سی انتخاب میں کامیاب ہونے والے نیشنل کانفرنس کے وکیل سید عاصم ہاشمی اور حلقہ گھٹ سے کانگریس کے ریاض احمد نے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک ہی مقام پر جلسے کا انعقاد کیا۔

joint celebration of successful nc and congress candidate in ghat of doda
ڈوڈہ میں این سی اور کانگریس کے کامیاب امیدوار کا مشترکہ جلسہ

By

Published : Dec 24, 2020, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی چودہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے ضلع ترقیاتی کاونسلر اب اپنے اپنے حلقوں میں جلسے منعقد کرکے لوگوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں.

ڈوڈہ میں این سی اور کانگریس کے کامیاب امیدوار کا مشترکہ جلسہ

ضلع میں متعدد مقامات پر جیت کا جشن ہر کوئی اپنے انداز میں منا رہا ہے، کوئی مخالفین کی طرف اپنے ڈھول نگاڑوں کی آواز پہنچانا چاہتا ہے، تو کوئی آتش بازی کے ذریعے مخالفین کو اپنی طاقت دکھانا چاہتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع ڈوڈہ کے ڈی ڈی سی حلقہ گندنہ اور گھٹ میں ہارنے والے بھی اتنے ہی خوش ہیں، جتنے کامیاب ہونے والے خوش ہیں، گزشتہ روز گھٹ میں گندنہ حلقہ سے کامیاب ہونے والے نیشنل کانفرنس کے وکیل سید عاصم ہاشمی اور حلقہ گھٹ سے کانگریس کے ڈی ڈی سی کونسلر ریاض کے ساتھ ایک ہی مقام پر جلسہ تشکر کا انعقاد کیا۔

پروگرام میں دونوں جماعتوں کے حامیوں نے ایک ہی سُر میں زندہ آباد کے نعرے لگائے اور حلقہ گھٹ میں نیشنل کانفرنس کو شکست سے دوچار ہونے باوجود بھی کارکنان کو جلسہ میں خوشی کے اظہار کا موقع ملا، اس موقع پر ضلع ترقیاتی کاونسلروں کے علاوہ سرپنچوں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details