ڈوڈہ:ـ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر، ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن کی ہدایت پر پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ’سنتولیا‘ ’کنچے‘ اور ’لنگڑی ٹانگ‘ نامی دیسی کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ دیسی کھیل مقابلوں کا رسمی افتتاح ڈی سی ڈوڈہ نے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کیا۔ جبکہ منتظمین کے مطابق اس طرح کے دیسی کھیل مقابلوں کا انعقاد پنچایت سطح پر اور بعد ازاں تحصیل اور ضلع سطح پر منعقد ہوں گے۔ Traditional Sports Tournament Organised in Doda
کھیل مقابلوں کا انعقاد یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ڈوڈہ کے زیر انتظام کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ضلع انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات خصوصاً محکمہ کھیل کود کے افسران کے علاوہ 20کے قریب مقامی اسکولوں سے آئے طلبہ نے شرکت کی۔ کھیل مقابلوں میں اسکولی طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ Indigenous Sports event in Doda