جموں و کشمیر کے گندو علاقہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا مستقبل صرف گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہو گیا۔
اگرچہ موجودہ وقت میں حکومتی سطح پر کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اُن اسکیم کا زمینی سطح پر تاحال کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے اور حکومت کی طرف سے پنچایت سطح پر کھیل کے میدان تعمیر کرنے کے دعوے وفا نہیں ہو رہے ہیں۔
گندو کے عارف راتھر نے گراؤنڈ نا ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھلیسہ میں ہُنر مند کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے لیکن اُس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے جس کے لیے بنیادی سہولیات کا ہونا لازمی ہے۔