اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی او نے بیوی کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی - Jammu

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر نے مبینہ طور اپنی بیوی کو ہلاک کرنے بعد خودکشی کرلی ۔

علامتی تصویر

By

Published : Jun 17, 2019, 7:36 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 7:54 PM IST

پولیس کے مطابق 45 سالہ دھیرج راج نے اپنی بیوی ارملا دیوی پر اپنی سروس رائفل سے گولیاں چلائیں جس کے فوراً بعد اس نے اپنے آپ پر بھی گولیاں چلائیں۔ یہ واقعہ دوپہر کو دھیرج راج کی رہائش گاہ واقع باشل شامتھی تحصیل کشتی گڑھ میں پیش آیا۔

ایس پی او کے پڑوسی گولیوں کی آواز سن کر جب انکے گھر میں داخل ہوئے تو دونوں میاں بیوی خون میں لت پت پائے گئے۔ انہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ دھیرج راج، دیہی دفاعی کمیٹی کا رکن تھا اور پولیس میں بحیثیت ایس پی او تعینات کیا گیا تھا۔ دیہی دفاعی کمیٹیاں، نوے کی دہائی میں قائم کی گئی تھیں تاکہ مقامی بستیوں کو عسکریت پسندوں سے محفوظ رکھا جائے۔ ان کمیٹیوں کے خلاف تاہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے کئی مقدمات درج کیے گئے۔

ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک نے بتایا کہ ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوتا ہے کہ ایس پی او نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں استعمال ہونیوالی بندوق ضبط کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایس پی او اور انکی اہلیہ کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ انکے لواحقین میں ایک شادی شدہ بیٹی اور ایک کم عمر لڑکا ہے۔ دونوں کی لاش ڈوڈہ اسپتال میں منتقل کی گئی ہیں جہاں انکا کل صبح پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 7:54 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details