تفصیلات کے مطابق کاہر بازار میں ایک سومو ڈرائیور اور مقامی باشندہ شاکر احمد کے درمیان معمولی جھگڑا شروع ہوا جس دوران طرفین کے درمیان گالی گلوچ نے سنگین صورت اختیار کر لی۔
جموں و کشمیر: غیر قانونی پستول کے ساتھ ایک گرفتار - جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں گندو پولیس نے ایک شخص کے قبضے سے پستول برآمد کیا جب وہ کسی وجہ سے ایک ڈرائیور کے ساتھ اُلجھ رہا تھا۔
file photo
اس دوران شاکر احمد نامی شخص نے طیش میں آکر ڈرائیور کو مارنے کی کوشش کی اور اپنے پاس رکھی ہوئی غیر قانونی پستول نکال کر ڈرائیور کے پر فائر کرنے کی کوشش کی لیکن مقامی لوگوں کی مداخلت سے وہ فائر نا کر سکا۔
اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر شاکر احمد کے قبضہ سے جرمنی سے تیار شُدہ پستول برآمد کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔