اردو

urdu

عید کی خوشیاں گھروں میں گھروالوں کے ساتھ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر اس بار بھی جامع مساجد کے بجائے عید الفطر کی نماز محلے کی مسجدوں اور گھروں میں ہی ادا کی گئی۔

By

Published : May 13, 2021, 8:11 PM IST

Published : May 13, 2021, 8:11 PM IST

jammu-and-kashmir-eid-ul-fitr-2021-celebration-at-home
jammu-and-kashmir-eid-ul-fitr-2021-celebration-at-home

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزر سے تجاوز کرگئی ہے۔

نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر کے میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کے سائے میں رواں برس بھی عیدالفطر کی نماز محلے کی مسجدوں اور گھروں میں ہی ادا کی گئی۔

نماز عیدلفطر میں مصلیاں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعائیں کی۔

ویڈیو

واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان سمیت جموں و کشمیر میں آج ہی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، جبکہ بھارت، بنگلہ دیش سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عیدالفطر کی نماز جمعہ کے روز ادا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details