اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ڈوڈہ میں بیداری پروگرام - لیبر کورٹ

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاستی گڑھ اسسٹنٹ لیبر کمشنر (ڈوڈہ) کی جانب سے پنچائتی نمائندگان کے ساتھ ایک بیداری اور تعارفی اِجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے کے تمام سرپنچوں نے شرکت کی۔

doda
doda

By

Published : Aug 26, 2020, 9:19 PM IST

یہ اِجلاس بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ کی صدارت میں منعقدا ہوا۔

اِجلاس میں لیبر کورٹ کے حکام نے پنچائتی نمائندگان کو بتایا کہ منظم اور غیر منظم تعمیراتی کارکنوں کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمیں چلائی جار ہی ہیں اُس کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

مزدوروں کی فلاح بہبود کے لیے مختلف اسکیموں کے حوالے سے پنچائتی ممبران کو بتایا گیا کہ وہ اپنے علاقوں میں اِن لوگوں کو بیدار کریں اور اُن کے اندراج کو صد فیصدی مکمل کریں جو اِس زمرے میں آتے ہیں تاکہ مستحق افراد تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچ سکے۔

اس اجلاس میں مزید بتایا کہ جموں و کشمیر انتطامیہ کی طرف سے، مشن موڈ کے تحت مزدوروں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے اور غیر فعال تعمیراتی کارکنوں کی تجدید کا کام بھی شروع کر دیا ہے جو پہلے ہی رجسٹرڈ تھے۔

اسسٹنٹ لیبر کمشنر (ڈوڈہ) نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے لیبر کارڈ کی رجسٹریشن اور تجدید کے مقصد کے لیے مطلوبہ بی او سی کارکنوں کو روزگار کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے اختیارات بلاک ڈیولپمنٹ کونسلروں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین کو دئیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے تمام سرپنچوں اور چیئرمین سے درخواست کی گئی کہ وہ ان مستحق تعمیراتی کارکنوں کو متحرک کریں اور ویب سائٹ www.jkbocw.gov.in پر اندراج کے لیے ان کی مدد کریں تاکہ فلاحی منصوبوں کا فائدہ ان تک پہنچ سکے۔

اِجلاس کے دوران اپنے خطاب میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر عبدالغنی بٹ نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر (ڈوڈہ) کا کاستی گڑھ بلاک میں پہلی مرتبہ آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ علاقہ کاستی گڑھ میں بیشتر آبادی مزدور پیشہ سے وابستہ ہے لیکن تمام لوگ سرکار کی جانب سے چلائی جار ہی اسکیموں سے ناواقف ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی اسکیم سے فائدہ نہیں اُٹھا پا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details