جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح لاک ڈاؤن میں نرمی دئے جانے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیے جانے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
ڈوڈہ پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک ماسک نہ پہننے والے 3124 افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ ان میں راہگیروں کے علاوہ دکاندار سمیت ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
ڈوڈہ پولیس نے لوگوں سے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔‘‘