ڈوڈہ: پورے ملک کی طرف جموں و کشمیر کے مختلف حصوں کی طرح ضلع ڈوڈہ میں آج ریڈ کراس کے بانی جین ہینری ڈوننٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریڈ کراس سوسائٹی نے ریڈ کراس کا عالمی دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی ڈوڈہ نے بلیڈ بنیک آف اسیوسی ایٹڈ ہسپتال جی ایم سی ڈوڈہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا International Red Cross Day was celebrated in Doda۔
International Red Cross Day: ڈوڈہ میں ریڈ کراس کا عالمی دن منایا گیا - ریڈ کراس کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
ریڈ کراس کے عالمی دن کے موقع پر ڈوڈہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے خون عطیہ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی Holding a program on the occasion of the Red Cross۔
International Red Cross Day
خون عطیہ کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمیشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے کیا۔ ڈی سی ڈوڈہ نے ریڈ کراس کے رضاکاروں، این سی سی کیڈٹس اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ کے طلباء کی ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ورلڈ ریڈ کراس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انسانی بہبود کے لیے خود کو رضاکارنہ طور پر پیش کرے اور ان میں آفافیت، محبت، دیکھ بھال اور ہمدردی کے اصولوں کو فروغ دے۔
مزید پڑھیں:
TAGGED:
International Red Cross Day