گورنمنٹ میڈیکل کالج، ڈوڈہ میں نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ International Nursing Day celebrated at Government Medical College Dodaتقریب میں گورنمنٹ میڈیکل کالج، ڈوڈہ کے طبی و نیم طبی عملہ سمیت نرسنگ طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نرسوں کے عالمی دن کی نسبت سے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں نرسز طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی و تمدنی پروگرام پیش کیے۔
International Nursing Day celebrated in Doda: نرسوں کا عالمی دن، گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں تقریب منعقد
پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں نرسوں کے عالمی دن پر منعقد کی گئی تقریب کے دوران International Nursing Day celebrated in Dodaنرسز طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی و تمدنی پروگرام پیش کیے۔
تقریب کے دوران مقررین نے مریضوں کی دیکھ بھال میں نرسوں کے کردار کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ طلبہ نے بھی اس دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ جی ایم سی ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ عالمی یوم نرس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی جی ایم سی ڈوڈہ کے پرنسپل ڈاکٹر نورالدین نے کہا کہ انسانی خدمت، لوگوں کی جان بچانے میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نرسز کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔ International Nursing Day celebrated at Government Medical College Dodaانہوں نے کووڈ کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال پر انکے کرداد اور محنت کی ستائش کی۔