اردو

urdu

By

Published : May 20, 2022, 7:47 PM IST

ETV Bharat / state

Inter Zonal Level Sports Tournament in Doda: اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں انٹرا زونل لیول ٹورنامنٹ کا آغاز

’’کھلاڑیوں کے ہنر کو نکھارنے اور انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ کھیل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بین اضلاع مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔‘‘ Inter Zonal Level Sports Tournament in Doda

Inter Zonal Level Sports Tournament in Doda: اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں انٹرا زونل لیول ٹورنامنٹ کا آغاز
Inter Zonal Level Sports Tournament in Doda: اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں انٹرا زونل لیول ٹورنامنٹ کا آغاز

ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں انٹرل اسکول زونل لیول ٹورنامنٹ میں مختلف اسکولز سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ کئی روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کھوکھو، چیس، کیرم اور کبڑی کے علاوہ کئی دیگر کھیل مقابلوں میں مقامی طلبہ طبع آزمائی کر رہے ہیں۔ Inter Zonal Level Sports Tournament in Doda

اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں انٹرا زونل لیول ٹورنامنٹ کا آغاز

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہی طالبات نے کہا کہ قریب ڈھائی برس تک کھیل کود سمیت مختلف سرگرمیاں معطل رہیں۔ Sports Tournament in Doda کھلاڑیوں نے کہا کہ مہینوں کے بعد کھیل مقابلوں کے آغاز سے طلبہ کو اپنے ہنر کو صحیح سمت دینے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کھیل مقابلوں میں پوری دلجمعی سے حصہ لے رہے ہیں۔

عہدیداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے ہنر کو نکھارنے اور انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بین اضلاع مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details