پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ایک نجی سکول میں فوج نے کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا افتتاح کیا۔
کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا انعقاد کرنے والی فوج کی 10راشٹریہ رائفلز کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں کمپیوٹر تعلیم کی سہولیات کے فقدان کے پیش نظر انہوں نے نوجوانوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوچنگ کلاسز کی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ غریب طلبہ کے لیے نجی اداروں اور آئی ٹی کوچنگ سنٹرس تک رسائی اور فیس کی ادائیگی کمپیوٹر تعلیم سے دور رہنے کا موجب بنتی تھی، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فوج نے غریب طلبہ کے لیے مفت کمپیوٹر کوچنگ کی شروعات کی۔