جموں: جموں وکشمیر کانگریس انچارج بھرت سنگھ سونکلی نے جمعرات کے روز کہا کہ ’انڈیا الائنس‘ کے امیدوار جموں وکشمیر اور لداخ کی چھ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی ہندوستان میں انگریزوں کا نیا چہرہ ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بھرت سنگھ سونکلی نے کہا کہ کانگریس جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ کانگریس میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈین الائنس جموں وکشمیر کی سبھی پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کریں گے۔