اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ کی عوام دہائیوں سے سڑک کی مرمت کے انتظار میں

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگوتا - درنگا سڑک کی مرمت کا کام شروع کرکے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

ڈوڈہ کی عوام دہائیوں سے سڑک کی مرمت کے انتظار میں
ڈوڈہ کی عوام دہائیوں سے سڑک کی مرمت کے انتظار میں

By

Published : Jul 28, 2020, 4:47 PM IST

دہائیوں کے انتظار کے بعد پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگوتا - درنگا سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

ڈوڈہ کی عوام دہائیوں سے سڑک کی مرمت کے انتظار میں

سڑک کی مرمت کا کام بیچ راستے میں ادھورا چھوڑنے پر منگوتا کی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

عوام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ برس کے طویل انتظار کے بعد درنگا سے منگوتا کے لئے ایک سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جس سے پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لوگ بے تابی سے اس روڈ کے مکمل ہونے اور گاؤں میں گاڑی پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک پانچ کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے کے بعد کام بند کیا گیا۔

احتجاجی عوام کے مطابق انہوں نے کام بند ہونے کی وجوہات جاننی چاہیں تاہم انہیں کوئی معقول جواب نہیں ملا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر پھر سے شروع کرنے کے لئے انہوں نے سیاسی رہنمائوں سے لیکر انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب رجوع کیا تاہم سڑک پر دوبارہ کام شروع نہیں ہوا۔

اس سلسلے میں ڈی سی ڈوڈہ نے یقین دہانی کرائی کہ سڑک کی مرمت سے متعلق جو بھی دشواریاں حائل ہیں انہیں دور کرکے مرمت کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے گا۔

احتجاجی عوام نے سیاسی لیڈران اور جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیاسی لیڈران ووٹ مانگتے وقت سڑک کی مرمت اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے بڑے دعوے کرتے ہیں تاہم الیکشن کا وقت ختم ہونے کے بعد وہ بھی خاموش ہو جاتے ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی عوام کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب کثیر آبادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بیماروں خصوصا حاملہ خواتین کو کندھے پر اٹھا کر میلوں کا سفر طے کرکے اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سڑک نہ ہونے سے مقامی طلباء اسکول جانے سے کتراتے ہیں جس کے سبب اکثر طلباء اسکول اور کالج نہیں جا پاتے۔

احتجاجی عوام نے منگوتا - درنگا سڑک کو جلد سے جلد تعمیر کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details