ڈوڈہ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر ڈوڈہ راکیش کوتوال نے بھدرواہ تحصیل پنچایت دروڈو کے نئی بستی گاؤں میں ایک ماہ کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔
بھدرواہ میں خواتین کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد منیجر کم کیمسٹ بھدرواہ بی بی پنگوترا، اے ایم او ڈوڈہ، ایچ ڈی او ڈوڈہ، نائب سرپنچ دروڈو مایا دیوی، پنچ ملک راج، نرمل دیوی اور محکمہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔
پروگرام میں پچاس سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منیجر بھدرواہ نے مختلف مصنوعات کے ذریعے فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرنے پر زور دیا۔
چیف ہارٹیکلچر آفیسر ڈوڈہ نے شرکا سے کہا کہ وہ تربیتی کیمپ کو نتیجہ خیز بنائیں اور اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔
جس میں انہوں نے مختلف پھلوں کے پیدوار کے لئے چلائی جا رہی اسکیمز کے بارے میں خاص طور پر پی ایم ایف ایم ای کے بارے میں بتایا۔
محکمہ کی طرف سے باغبانی شعبہ سے وابستہ افراد بالخصوص خواتین کے لئے اس طرز کے پروگرام منعقد کر نے کے لیے شکریہ ادا کیا۔