اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں کا ڈوڈہ دورہ - جموں زون کے ہمراہ ڈی آئی جی ڈی ڈوڈہ

جرائم کی میٹنگ کے اختتام کے بعد آئی جی پی جموں زون نے ڈوڈہ بیوپار منڈل، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، سناتم دھرم سبھا اور سیرت کمیٹی کی مختلف انجمنوں اور مذہبی کمیٹیوں کے ساتھ مشترکہ بات چیت کی۔

IGP jammu Zone
ڈوڈہ دورہ

By

Published : Apr 5, 2021, 10:13 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے صوبائی انسپکٹر جنرل جموں مکیش سنگھ نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کر کے ضلع میں حفاظتی صورتحال، جرائم کی پوزیشن اور پولیس سے متعلقہ دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران، آئی جی پی جموں زون کے ہمراہ ڈی آئی جی ڈی ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن رینج عبد الجبار بھی تھے۔

اُن کو پولیس لائن ڈوڈہ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد آئی جی پی جموں زون نے جرائم و دیگر معاملات کی جانکاری کے لئے اِجلاس منعقد کیا۔ جس میں ضلع پولیس ڈوڈہ کے تمام اعلیٰ افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ عوامی اہمیت کے زیر تحقیقاتی معاملات پر نگران افسران / ایس ایچ اوز کے ساتھ تھریڈ بیئر پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ زیر سماعت تفتیشی مقدمات میں شواہد اکٹھا کرنے کے لئے سخت کوششیں کریں۔ معیاری تفتیش کو بھی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں مارچ میں 17 ہلاکتیں‎

زیرانتظام مقدمات کے سلسلے میں، ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقدمات کی بھرپور انداز میں عدالت میں پیروی کریں۔استغاثہ کے گواہوں کی جانچ پڑتال کے لئے کوششیں کریں۔ تاکہ سزا کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔ آئی جی پی اور ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج نے تحقیقات اور پولیسنگ کے دیگر شعبے میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈوڈہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جرائم کی میٹنگ کے اختتام کے بعد آئی جی پی جموں زون نے ڈوڈہ بیوپار منڈل، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، سناتم دھرم سبھا اور سیرت کمیٹی کی مختلف انجمنوں اور مذہبی کمیٹیوں کے ساتھ مشترکہ بات چیت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے ضلع میں جرائم، عسکریت پسندی اور جرائم سے متعلق دیگر سرگرمیوں پر قابو پانے میں پولیس کی کاوشوں کی ستائش کی۔ شرکاء نے کویڈ-19 کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا جو کافی تشویشناک ہے اور انہوں نے پولیس، سیول انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری شروع کریں۔ شرکاء نے بس اسٹینڈ ڈوڈہ کی تعمیر کے مطالبے کے علاوہ ڈوڈہ قصبے میں ٹریفک جام کے معاملے پر بھی روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details