اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا وبا کے درمیان جن ابھیان پر انتظامیہ سے سوال

بیک ٹو ویلیج پروگرام کے لئے دی جانی والی تربیت میں سماجی فاصلہ سمیت دیگر رہنما اصول کو نظر انداز کیا گیا۔

Doda
Doda

By

Published : Oct 2, 2020, 8:32 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے قریب دو ہفتے مکمل لاک ڈاؤن جاری رہا تاہم جَن ابھیان کے سلسلے میں ضلع کے تمام بلاکس میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ انتظامیہ کے فیصلہ کے خلاف ڈوڈہ میں احتجاج بھی ہوا۔

ڈوڈہ: کورونا وبا کے درمیان جن ابھیان پر انتظامیہ سے سوال

ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج سوم شروع ہونے سے قبل عملہ کو ڈی سی آفس میٹنگ ہال میں دی جا رہی تربیت کے دوران کووڈ 19 رہنما خطوط کی دھجیاں اُڑائی گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کو ایک ہال کے اندر جمع کرکے تربیت دی گئی اور ہال کے باہر بھی ایک ہجوم کی شکل میں ملازمین پائے گئے۔

اس دوران سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا اور انتظامیہ نے خود ہی اپنے ہی ہدایت نامہ کی دھجیاں اڑائی۔

ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے چلتے اس قسم کے تربیتی پروگرام کرنے پر عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے اور یہ سوال انتظامیہ سے کیا جا رہا ہے کہ شہر کو ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے حال ہی میں قریب دو ہفتے بند رکھا گیا لیکن جَن ابھیان، بیک ٹو ولیج، کے دوران ملازمین کا ہجوم کورونا کو اب شہر سے گاؤں کی طرف لے جا رہا ہے۔ اس وجہ سے یہ وائرس پروگرام کے دوران گاؤں تک پہنچایا جائے گا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے بھاری ہجوم کو جمع کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے تو کیوں گاؤں کی عوام کو اس وائرس کا شکار بنایا جا رہا ہے جس سے ان کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details