جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے میڈیکل بورڈ جموں کو جنسی زیادی کی شکار ایک نا بالغ لڑکی کا معائنہ کرنے کے بعد 29 ہفتے کے حمل کو گرانے کی اجازت دے دی ہے۔
جسٹس جاوید اقبال وانی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیس میں تمام فریقوں کے دلائل سننے کے دوران اپنے فیصلے میں کہا 'جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے پر اسے شدید ذہنی، جسمانی اور معاشرتی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہ کن صعوبتوں سے گزر رہی ہے اسے بیان کرنا انتہائی مشکل بھی ہے اور تکلیف دہ بھی'۔
کورٹ نے میڈیکل بورڈ کو زیادتی کی شکار لڑکی کا میڈیکل چک اپ کرنے کی ہدایت دی اور چک اپ کے بعد اسقاط حمل کا بھی حکم دیا۔