اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doda cloudburst بادل پھٹنے سے چرالہ، ڈوڈہ میں سیلابی صورتحال - ڈوڈہ بادل پھٹنے کا واقعہ

خطہ چناب کے رام بن ضلع کے بعد ڈوڈہ میں بھی بادل پھٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم رام بن کے برعکس ڈوڈہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بادل پھٹنے سے چرالہ، ڈوڈہ میں سیلابی صورتحال
بادل پھٹنے سے چرالہ، ڈوڈہ میں سیلابی صورتحال

By

Published : Jul 22, 2023, 6:06 PM IST

بادل پھٹنے سے چرالہ، ڈوڈہ میں سیلابی صورتحال

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) :موسلادھار بارشوں اور بادل پھٹنے کے سبب خطہ چناب میں ڈوڈہ ضلع کے چرالہ رینج میں سیلابی ریلہ کے سبب بٹوٹ - کشتواڑ شاہراہ کو سوگڑھی تا ٹھاٹھری حصے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ تھلیلہ سے پونیجا لنک روڈ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ آفیشلز کے مطابق سیلابی ریلہ کے بعد فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی گئی اور ادھمپور ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈرئیور - جو مٹی کا تودہ گر آنے کے سبب پھنس گیا تھا - کو ریسکیو کیا گیا اور اور ایس او پی کے مطابق اسے علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبہ جموں کے میدانی علاقوں سمیت پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ کی پیش گوئی کے عین مطابق نصف شب سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور اس دوران بادل پھٹنے سے اچانک آئے پانی کا ریلہ نے بھی تباہی مچا دی۔ جہاں ایک جانب اچانک اور تیز بارشوں نے سڑکوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا ہے وہیں ابھی تک کسی بھی رہائشی مکان یا دیگر کسی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Ramban cloudburst رام بن میں بادل پھٹنے سے تباہی، ایک شخص ہلاک

ادھر، اچانک سیلابی ریلہ کی وجہ سے NH244 پر کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی اور صبح سے ہی NHIDCL حکام سڑک سے ملبہ ہٹانے میں مصروف تھے۔ ہائی وے پر ٹریفک معطل رہا اور سڑک کلیئر ہونے کے بعد ہی ٹریفک بحال ہوا۔ اس حوالہ سے ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم نے کہا کہ ’’سیلاب سے سڑک کو نقصان پہنچا ہے اور این ایچ 244 پر پھنسے مسافرین کو صحیح سلامت بچا لیا گیا۔‘‘ انہوں نے عوام سے آبی ذخائر سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

دریں اثناء، گزشتہ چند روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور دریائے چناب اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے اور دریا میں پانی کی سطح میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ خطہ چناب کے رام بن ضلع میں بھی بادل پھٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ پتھر گر آنے سے ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details