اردو

urdu

ETV Bharat / state

لال ڈرامبن میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد - Army organized Horse race and medical camp for nomads

فوج کی جانب سے لال ڈرامبن میں گجر بکروال آبادی کے لئے متعدد پروگراموں کا انعقادعمل میں لایا گیا۔

لال ڈرامبن میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد
لال ڈرامبن میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد

By

Published : Aug 14, 2021, 4:10 PM IST

جموں کشمیر کا خطہ چناب ڈوڈہ ضلع کے مشہور سرسبز سیاحتی مقام لال ڈرامبن میں فوج کی جانب سے دو سال کے وقفے کے بعد گجر بکروال میلہ،گھوڑا سواری انسانوں ،حیوانوں کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

لال ڈرامبن میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد

ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھاگواہ کے مقام لال ڈرامبن اور اس کے گرد و نواح علاقوں میں موسم گرما شروع ہوتے ہی ہر سال ریاست کے مختلف اضلاع جیسےادھمپور انت ناگ، راجوری ،کٹھوعہ سے خانہ بدوش اپنے مال مویشی لے کر اِن سرسبز و شاداب چرا گاہوں کی جانب بڑھتے ہیں۔

لال ڈرامبن میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد

فوج ان کی مشکلات کو دور کرنے اور خانہ بدوش آبادی کو ترقی دینےکیلئے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں سال 2012 سے تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے ۔

اب یہ پروگرام مقامی سطح پر کافی مقبول ہے۔

لال ڈرامبن میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد

لوگ فوج کے اس پروگرام کا ہر سال بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

لال ڈرامبن میں گجر بکروال میلہ کا انعقاد

فوج کو اس پروگرام کو علاقوں میں منعقد کرنے کے لئے ایک ماہ کی طویل تیاری اور پروگرام کی کامیابی کے لئے کئی طرح کے چیلنجز سے گزرنا پڑتا ہے۔

دو دِن تک جاری رہنے والی گھوڑا سواری میں مجموعی طور پر 79 گجر بکروال گھڑ سواروں نے حصّہ لیا۔

اس کے علاوہ طبی کیمپ میں انسانوں اور حیوانوں کا چیک اپ کیا گیا۔اور اُن کو ادویات فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کا انکشاف

مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے دور دراز پہاڑی علاقوں میں اس طرز کا پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

فوج کے کمانڈنگ آفیسر نے لوگوں کے ساتھ تبالہ خیال کیا۔اور خانہ بدوش آبادی کو یقین دلایا کہ فوج اُن کی حفاظت اور بہبود کے لئے ہمیشہ کام کرتی رہے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details