اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: صحت اسکیم سے غریبوں کو فائدہ - لوگوں کی فلاح و بہبود

گزشتہ برس 26 دسمبر کو وزیر اعظم کے ذریعہ آیوشمان بھارت پی ایم جے اے صحت اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی خصوصاً جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کے لئے اس ہیلتھ انشورنس اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

health scheme
صحت اسکیم

By

Published : Jan 2, 2021, 7:44 PM IST

آیوشمان بھارت پی ایم جے وائی اسکیم ایک مرکزی اسکیم ہے جس کو موجودہ حکومت نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیا ہے۔

صحت اسکیم

ڈوڈہ ضلع میں یہ اسکیم عام طور پر صحت اسکیم کے نام سے مشہور ہے۔ ضلع کے عوام نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران کے مطابق گرین کارڈ حاصل کرنے کے بعد 1200 افراد نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ جن مریضوں کو ابھی تک گرین کارڈ حاصل کرنا باقی ہے وہ اسپتال میں اسکیم میں داخلہ لینے کے بعد بھی اس اسکیم کے تحت آ رہے ہیں۔ 26 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم کے ذریعہ آیوشمان بھارت پی ایم جے اے صحت اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی خصوصاً جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کے لئے اس ہیلتھ انشورنس اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسند تنظیم 'ٹی آر ایف' نے سنار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی

ضلع ڈوڈہ کے لوگوں نے اِس کارڈ کے حصول کے لئے اندراج کے لئے نامزد مراکز اور اسپتال سے رابطہ کرنا شروع کیا۔ گولڈن کارڈز اس اسکیم کے تحت عوام کو پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج ملے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details