اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں یوم جمہوریہ تقریبات سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام - ڈوڈہ کے اسپورٹ اسٹیڈیم

ضلع ڈوڈہ کے اسپورٹ اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ تقریبات سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ سورت سنگھ تمام دستوں کا معائنہ بھی کرکے ان کی خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔

full dress rehearsal before republic day celebrations in doda
ڈوڈہ میں یوم جمہوریہ تقریبات سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام

By

Published : Jan 24, 2021, 8:03 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع ڈؤڈۃ میں یوم جمہوریہ تقریبات کے حوالے سے ضلع ہیڈکوارٹر (اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ ) میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈوڈہ سورت سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کو سلامی پیش کی۔

ڈوڈہ میں یوم جمہوریہ تقریبات سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام

اس موقع پر مختلف اسکولوں کے بچّوں نے بھی فل ڈریس ریہرسل میں حصہ لیا، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے پریڈ کے تمام دستوں کا معائنہ کیا اور پریڈ میں شامل اسکولوں کو معمولی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ہدایت بھی دی۔

اے ڈی سی ڈوڈہ کشوری لال شرما، اے ایس پی ڈوڈہ ماسٹر پوپسی، ڈی آئی او ڈوڈہ محمد اشرف وانی، ڈپٹی ایس پی ڈی آر / پریڈ کمانڈر شوکت احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ سروس اسپورٹس جعفر حیدر شیخ ، جے کے پی کے دستہ، آئی آر پی 5 بٹالین، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، ایف پی ایف اور اسکولی بچّوں کے علاوہ متعلقہ فسران نے بھی فُل ڈریس ریہرسل کے وقت موجود تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details