جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں کے ذریعہ 'فاکس گلوو بلومز' Foxglove Blooms Festival کا تہوار منایا گیا۔ یہ تہوار پہلی بار بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے اشتراک سے منایا گیا۔ دراصل ڈوڈہ کے گاؤں نوری ہنگا میں منعقد یہ تہوار ایک پھولدار پودے کی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ جسے عام طور پر Foxglove اور سائنسی نام Digitalis کہا جاتا ہے۔
اس پودے کا تعلق یورپ، مغربی ایشیا اور شمال مغربی افریقہ سے ہے۔ بھدرواہ فاریسٹ ڈویژن کے جنگلات میں یہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ ہمارے ہرے بھرے جنگلات کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے پھول نلی نما شکل ہوتے ہیں، جو لمبے چوڑے اسپائک پر پیدا ہوتے ہیں اور ان کا رنگ جامنی سے گلابی، سفید اور پیلے تک مختلف ہوتا ہے۔ یہ دل کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ Foxglove Blooms Festival celebrated at Bhadarwah
اس تقریب میں مختلف اسکولز کے طلباء اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران اس پھولدار پودے کی اہمیت یونیورسٹی کیمپس بھدرواہ کے ڈاکٹر نیرج نے تفصیل سے بیان کی۔تقریب کا افتتاح ڈی ڈی سی کے چیئرمین دھننتر سنگھ نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر ٹورازم، بی ڈی اے اور ضلع انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا اور اس طرح یہاں کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ Foxglove Blooms Festival celebrated at Bhadarwah