اردو

urdu

ETV Bharat / state

Car Falls into Chenab ڈوڈہ میں کار دریا میں جاگری، چار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج شام ایک کار سڑک سے پھسل کر دریا چناب میں جاگری۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں کی جانب سے ریسکیو آپریش شروع کیا گیا ہے۔ وہیں اس حادثہ میں چار افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔Four feared drowned as car falls into Chenab in Doda

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 8, 2022, 10:37 PM IST

ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں منگل کی شام ایک کار سڑک سے پھسل کر دریائے چناب میں جا گری ۔ حادثہ میں چار افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔Four feared drowned as car falls into Chenab in Doda

تفصیلات کے مطابق بٹوٹ کشتواڑ سڑک پر آج شام ساڑے سات بجے ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے پھسل کر دریا چناب میں جا گری۔پولیس اور مقامی رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تام پانی کا تیز بہاؤ ہونے کی وجہ سے نہ تو کار کا سراغ ملا اور نہ ہی اس میں سوار افراد کا۔ پولیس نے متاثرین کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔Car Falls into Chenab in Doda

مزید پڑھیں:Kupwara Road Accident کپواڑہ سڑک حادثہ میں اٹھائیس مسافر زخمی

واضح رہے کہ آج سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ میں کم سے کم 28 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہندواڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا، وہیں پانچ افراد کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر اور بارہمولہ منتقل کیا گیا۔Kupwara Road Accident

ABOUT THE AUTHOR

...view details