پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جموں میں مختصر علالت کے بعد پیر کے روز جموں میں شریف نیاز داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ ان کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائیں گی۔
شریف نیاز 24 اپریل 1944 کو ضلع ڈوڈہ کے چنگا گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سنہ 1976 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ٹریڈ یونین لیڈر کی حیثیت سے کام کیا۔ سنہ 1979 میں شریف نیاز کو ڈوڈہ کا ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔ 1983 میں پہلی بار انڈروال حلقے سے کانگریس کی ٹکٹ سے اسمبلی انتخابات لڑا.
شریف نیاز سنہ 1987 میں پہلی بار رُکن اسمبلی بنے اور 1989 میں انہیں تحلیل شدہ ریاست کے وزیر قانون کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی گئی۔