جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے جنگلات میں حسب معمول آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ سے درختوں کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔
ضلع ڈوڈہ کے پہاڑی علاقہ بھرت بگلہ، مرمت اور کہلاڑ کے جنگلات میں موسم سرما کے دوران آگ لگنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہر برس چند شرپسند عناصر افراد سوکھی گھاس کو آگ لگا کر جنگلات کا بڑا حصّہ تباہ کر دیتے ہیں۔ ان واقعات سے کی وجہ سے جنگل میں پیڑ پودوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔
ڈوڈہ بھرت کے جنگلات میں لگی آگ پر مقامی لوگ کا کہنا ہے کہ لوگ آگ لگا کر سینکڑوں کی تعداد میں درخت کو تباہ کر رہے ہیں لیکن محکمہ جنگلات ایسے لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کرتا ہے۔