ضلع ڈوڈہکے خطہ چناب میں بدھ کے روز بعد دوپہرموسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
طوفانی بارش کی وجہ سے قصبہ ڈوڈہ زیر آب آگیا ۔
ضلع ڈوڈہکے خطہ چناب میں بدھ کے روز بعد دوپہرموسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
طوفانی بارش کی وجہ سے قصبہ ڈوڈہ زیر آب آگیا ۔
سڑکوں پر بھاری سیلاب کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت مکمل طور بند ہوگئی۔ قصبہ ڈوڈہ کے اکرم آباد میں نالے کے پانی میں شدید اضافہ ہوا اور نالے کا پانی رہائشی گھروں کی سطح پر بہنے لگا ۔
دیگر محلوں میں کئی گھر زیر آب آگئے ہیں۔ جب کہ کئی دکانوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے سامان تباہ ہو گیا ہے ۔ڈوڈہ قصبہ کو قومی شاہراہ کے ساتھ جوڑنے والے ڈوڈہ پُل ڈوڈہ سڑک پر ملبہ جمع ہونے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر رہی ۔
جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر متاثر ہو گئے ہیں۔ تاہم اس سیلاب میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈوڈہ کی معروف غیر سرکاری تنظیم نے درماندہ روزہ دار و دیگر مسافروں کے لئے امداد پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔