خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کے ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ڈوڈہ سزان سڑک پر سیکوان کے مقام پر پیش آیا، جب ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JK02X-1455 ڈوڈہ سے بجارنی سزان کی طرف جا رہی تھی۔
اور سیکوان کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔