اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: پہلے چناب ویلی پرائمیئری لیگ ٹی20 کا افتتاح

ٹورنمنٹ کا افتتاح 10 راشٹریہ رائفل کے کمانڈنگ آفیسر نے کیا۔ جس میں خطہ چناب کی 32 کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ناک آؤٹ طرز پر یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

First Chinab Valley
چناب ویلی پرایمیئری لیگ

By

Published : Nov 12, 2020, 10:32 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز پہلا چناب ویلی پرائمر لیگ ٹی20 ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔

چناب ویلی پرایمیئری لیگ

ٹورنامنٹ کا افتتاح 10 راشٹریہ رائفل کے کمانڈنگ آفیسر نے کیا۔ جس میں خطہ چناب کی 32 کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ناک آؤٹ طرز پر یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر اس طرز کے کھیل مقابلے منعقد کرنے سے گاؤں دیہات کے ہُنرمند کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

مقامی کھلاڑی پرمود ٹھاکور نے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستانی فوج ہمیشہ کھیلوں کو خطہ میں فروغ دینے کے لئے مدد کرتی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے دوران کورونا مثبت معاملات میں اضافے کا خدشہ

ٹورنمنٹ کا پہلا میچ ڈوڈہ واریئرس اور فھگسو الیون کے مابین کھیلا گیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈوڈہ واریئرز نے فھگسو الیون ٹیم کے سامنے 163 رنز کا ہدف رکھا۔ مقررہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے فھگسو الیون کی ٹیم 15 اوورز میں مجموعی طور پر 93 رنز بنانے میں ہی کامیاب رہی۔

چناب ویلی پریمیر لیگ کے افتتاحی میچ کے موقع پر 10 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر مہمان خصوصی تھے جبکہ اُن کے ہمراہ میونسپل کونسل ڈوڈہ کے چیئرمین وید پرکاش گپتا، میونسپل کونسلر و معزز شہری بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details