اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں 'فائر سروس ویک' کا آغاز

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی طرف سے 'فائر سروس ویک' کا اہتمام کیا گیا۔

ڈوڈہ میں 'فائر سروس ویک' کا آغاز
ڈوڈہ میں 'فائر سروس ویک' کا آغاز

By

Published : Apr 14, 2021, 5:53 PM IST

ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر ڈاکٹر بی سرینواس اور ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی کی ہدایات پر فائر سروس ویک کا آغاز کیا گیا۔

ڈوڈہ میں 'فائر سروس ویک' کا آغاز

اس ہفتہ کو فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی طرف سے بہادر فائر عملے کی یاد میں منایا جا رہا ہے جنہوں نے لوگوں کے جان و مال کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس حوالے سے مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جس میں شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

فائر اسٹیشن آفیسر جعفر شیخ نے 14 اگست کو عوامی خدمت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details