مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں اتوار کے روز تین منزلہ رہائشی مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین منزلہ رہائشی مکان کی دو چھت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔
موصول تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ حادثہ علاقہ کے ٹھاٹھری میں نثار احمد کے تین منزلہ رہائشی مکان میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ نے منٹوں میں ہی پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا اور وہاں سے آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ اس حادثے میں گھر میں رکھا تمام سامان جل کر تباہ ہو گیا۔