گندوہ کے جنگلاتی حدود میں تین روز پہلے بھڑکنے والی آگ نے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔
ڈوڈہ کے فارسٹ رینج کے دفتر گندوہ سے دو کلومیٹر دوردھڈکی، شیلے، بارگی رینج میں جو آگ لگی تھی اس نے بڑی تعداد میں تباہی مچائی ہے۔

حکام نے کہا کہ آگ اب بھی جل رہی ہے اور کوشش جاری ہے کہ آگ کو بجھایا جائے۔ تاہم گندوہ کے مقامی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات بروقت آگ بجھانے میں ناکام ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں کے علاوہ کائل کے سینکڑوںدرختوں اور چھوٹے پودوں بڑے پیمانے پر تباہ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل کر خاکستر
حکام نے کہا کہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوشش جاری ہے۔ آگ کی جگہ تک رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے فائر ایمرجنسی سروسز کے پہنچنے کی گنجائش نہیں بن رہی ہے۔ تاحال اس آتشزدگی کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی ہے۔