اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی گھر میں آتشزدگی - آتشزدگی کی یہ واردات اُس وقت رونما ہوئی

بھدروہ میں بجلی گھر کو آگ نے چند منٹوں کے اندر اپنی زد میں لے لیا۔

بجلی گھر میں آتشزدگی
بجلی گھر میں آتشزدگی

By

Published : Jun 9, 2020, 9:25 AM IST

جموں و کشمیر کے خطہ چناب کے سب ضلع بھدروہ میں گزشتہ صبح بجلی گھر میں آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی ۔

بجلی گھر میں آتشزدگی

آتشزدگی کی یہ واردات اُس وقت رونما ہوئی جب بجلی گھر بھدروہ کے اندر لائنوں میں فالٹ آگیا اور چند منٹوں کے اندر آگ نے پورے بجلی گھر کو اپنی زد میں لے لیا۔

آتشزدگی کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے والی گاڑیوں سمیت جائے واردات پر پہنچ گئی ۔

فائر بریگیڈ کی کاروائی سے قبل بجلی اسٹیشن پر بجلی بند کرائی گئی، پھر آگ پر قابو پایا گیا لیکن تب تک آگ نے اسٹیشن کے اندر کافی نقصان کردیا تھا اور قصّبہ میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details