اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں آٹھ سالہ بچہ غرقاب - آخری رسومات

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے کالگونی نالہ چلی، پنگل میں آٹھ بچہ غرقاب ہو گیا۔

ڈوڈہ میں آٹھ سالہ بچہ غرقآب
ڈوڈہ میں آٹھ سالہ بچہ غرقآب

By

Published : Aug 24, 2020, 3:26 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ کے کالگونی نالہ میں ایک آٹھ سالہ بچہ اس وقت ڈوب گیا جب وہ نالے میں نہا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد ابراہیم ولد محمد اشرف ساکنہ چلی پنگل اپنے دوستوں کے ہمراہ پرائمری ہیلتھ سینٹر چنگا کے نزدیک کالگونی نالہ میں نہا رہا تھا جس دوران وہ ڈوب گیا۔

حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں اور پولیس کی ایک ٹیم موقعے پر پہنچی اور بچاؤ کارروائی شروع کی گئی۔ بچاؤ کارروائی کے دوران کمسن بچے کو نالے سے برآمد کر کے پی ایچ سی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

طبی و قانونی لوازمات کے بعد بچے کو آخری رسومات کے لئے وارثین کے سپرد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details