ڈوڈہ (جموں کشمیر) :پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے چنوٹ، بھدرواہ میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں آٹھ رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھدرواہ کے چنوٹ گاؤں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل متعدد ڈھانچوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں گیسٹ ہاؤس اور فوڈ پوائنٹ سمیت آٹھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آتشزدگی کی اس واردات میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔