ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی حسب روایت یوم عرفہ کے موقع پر بازاروں میں بھیڑ بھاڑ رہی۔ قصبہ ڈوڈہ میں ملبوسات، بیکری، گوشت اور مرغ فروشوں کی دکانوں کے باہر کافی بھیڑ بھاڑ رہی، لوگ قطاروں میں اپنے سامان کی خریدی کر رہے تھے۔ Eid Rush in Markets Ahead of Eid ul Azha وہیں قصبہ میں ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بندشوں کے بعد لوگوں نے رواں برس عید کے موقع پر جم کر خریداری کی۔ بیکری، ملبوسات اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی دکانوں کے برعکس بکرا منڈی بُری طرح متاثر رہی۔ Eid Rush in Dodaقصبہ ڈوڈہ میں بھیڑ بکرے فروخت کرنے والے لوگ کافی مایوس نظر آئے۔ چونکہ کافی تعداد میں قربانی کے جانور عرفہ کی شام تک بھی فروخت نہ ہو سکے۔