ڈوڈہ:جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع ڈودہ میںعید الفطر کی نماز مرکزی عیدگاہ ڈوڈہ میں بڑے جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔ گزشتہ 4جار روز سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع کے اکثر و بیشتر مقامات پر نماز عید مقامی مساجدوں میں ادا کی گئی تاہم صدر مقام ڈوڈہ میں نماز عید مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔
ڈوڈہ کے کئی حصوں بشمول کاستی گڑھ، گندنا، مرمت عسر گھٹ بھرت بھگو میں ہزاروں افراد کا اجتماع دیکھا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عید گاہ ڈوڈہ میں آج عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں تقریباً 15 ہزار مسلمانوں نے امام جامع مسجد خالد نجیب کے امامت میں نماز عید ادا کی۔ امام نے ملک بھر کے لوگوں کے لیے خوشحالی کی دعا کی کہ وہ قوم کی تمام برادریوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رکھے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش پال مہاجن ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے دیگر آفیسران موجودہ رہے ضلع انتظامیہ کی طرف سے عید کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔