اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doda Earthquake جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے - جموں و کشمیر میں زلزلہ

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈوڈہ میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake tremors in Doda

جموں وکشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
جموں وکشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Jun 14, 2023, 12:54 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح یکے بعد دیگرے چار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پہلا زلزلہ ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی علی الصبح 2 بج کر 20 منٹوں پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ اسی ضلع میں 21 منٹوں کے وقفے کے بعد دوسرا زلزلہ علی الصبح بجکر 41 منٹوں پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ تیسرا زلزلہ بھی ضلع ڈوڈہ میں ہی بدھ کی صبح 7 بجکر 56 منٹوں پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

چوتھے زلزلے کے جھٹکے ضلع کشتواڑ میں 8 بجکر 29 منٹوں پر محسوس کئے گئے۔ سینٹر کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں منگل کی دو پہر کو 5.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز ضلع ڈوڈہ تھا اور اس زلزلے سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details