جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے ایک سو طلبا و طالبات میڈیکل کالج ڈوڈہ میں زیرتعلیم ہیں جبکہ ڈائریکٹر میڈیکل کالجز جموں و کشمیر ڈاکٹر یشپال شرما نے ڈوڈہ کا دورہ کرکے میڈیکل کالج کے کلاس ورک اور اسوسیٹ اسپتال میں مریضوں کے علاج کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر یشپال شرما نے میڈیکل کالج میں جاری درس و تدریس کا بھی جائزہ لیا اور طلبا سے بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج ڈوڈہ کا کام آخری مراحل میں ہے۔ تاہم حکومت نے یہاں ایم بی بی ایس کی سو نشستیں مختص کی ہیں جبکہ اگست 2021 سے دوسرے بیچ کے لیے مزید طلبا کو داخلے دئے جائیں گے۔ میڈیکل کالج کی عمارت کا کام مکمل ہونے تک عارضی عمارت میں درس و تدریس کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔