اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ کا کیا دورہ - میڈیکل کیمپ کا افتتاح

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ڈوڈہ ضلع کے دور دراز علاقہ بھلیسہ کالگونی مندر کا دورہ کرکے درون ہاسٹل و سہارا گروپ کی جانب سے 'ڈاکٹر آن وہیل' کے نام سے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

Dr. Jatinder Singh visited Gando sub-division of Doda district
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندو کا دورہ کیا

By

Published : Oct 11, 2021, 7:27 AM IST

ڈوڈہ: 'سیوا بھارتی' نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف منعقدہ پروگرام میں سہارا گروپ کے ڈائریکٹر شنکر ماتم، چیئرمین این ایچ پی سی ابھے کمار سنگھ، ڈاکٹر رام کمار قومی ممبر سیوا بھارتی، ڈاکٹر انل کمار صدر جموں و کشمیر سیوا بھارتی، سابق ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار، ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل کے ڈی ڈی سی کونسلر، ضلع و مقامی انتظامیہ کے افسران و بی جے پی و سیوا بھارتی کے کارکنان نے شرکت کی۔

ویڈیو

اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' 'نیا بھارت' کے نعروں کو دوہراتے ہوئے خطہ چناب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details