اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: 18 برس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ٹیکہ کاری شروع - vaccination for over 18 years of age

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں آج انتظامیہ کی طرف سے ٹیکہ کاری مہم کے لیے نامزد کیے گئے چھ مقامات پر 18 برس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا۔

doda-vaccination-for-over-18-years-people
doda-vaccination-for-over-18-years-people

By

Published : Jun 15, 2021, 10:35 PM IST

ڈوڈہ: ضلع صدر مقام ڈوڈہ کے ویکسینیشن سنٹر بوائز ہائر سکینڈری اسکول میں صبح سے ہی لوگوں کی بھاری تعداد پائی گئی جس میں مرد و خواتین شامل تھے۔ جہاں ہر کوئی کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔

ویڈیو

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر محمد یعقوب میر نے بتایاکہ آج 18 برس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ٹیکہ کاری کا پہلا دِن ہے اور لوگوں کی طرف سے اچھا رد عمل مل رہا ہے، لوگ جوق در جوق ویکسین لگانے کے لیے آ رہے ہیں۔ جنہوں نے ویکسین حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی آن لائن اندراج کیا گیا ہے انہیں بہت آسانی سے یہ سہولیت مل رہی ہے۔

محکمہ صحت کی طرف سے لوگوں کے لیے تمام سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں اور اس کورونا مہاماری سے بچنے کے لیے جاری رہنما خطوط کی پاسداری کے لیے لوگوں سے بار بار اپیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد اپنا اندراج کرائیں تاکہ وقت پر ان کو ٹیکے لگائے جا سکیں'۔

آج ضلع بھر میں 781 افراد کو کورونا ویکسین سے لگایا گیا۔ 18 برس سے زائد عمر کے لوگوں کی فہرست میں شامل آر این نے ٹیکہ لگانے کے بعد بتایا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں اور وہ ایک شہری ہونے کا فرض نبھا رہے ہیں۔ اس وقت کورونا نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس لیے گورنمنٹ کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویکسین کے حوالے سے جاری تاثرات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ من گھڑت باتیں ہیں۔ موجودہ دور میں سائنس سے لوگ بخوبی واقف ہیں اس لیے ایسی بے بنیاد باتوں پر عمل کرنا بے وقوفی ہے۔ ویکسین سے کوئی جسمانی بیماری نہیں پھیلتی بلکہ یہ بہت ساری بیماروں کا علاج ہے۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے ویکسینیشن عمل میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details