اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گڑھ میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے' - عوام کو مشکلات کا سامنا

سماجی کارکن نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کی کہ کاستی گڑھ کے اندر تمام محکموں کو فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کے کام تحصیل سطح پر مکمل ہوں ۔

Social Activist
سماجی کارکن

By

Published : Dec 27, 2020, 7:10 PM IST

ضلع ڈوڈہ کاستی گڑھ کے سماجی کارکن سورن ویر سنگھ نے تحصیل صدر مقام پر محکمہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملازمین سے ایمانداری سے فرائض انجام دینے پر زور دیں۔

سماجی کارکن

انہوں نے بلاک کے اندر کام کر رہے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو مکمل طور پر انجام دیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم وسیع پیمانے پر متعارف

اُنہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کاستی گڑھ کے اندر تمام محکموں کو فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کے کام تحصیل سطح پر ہوں جائیں اور اُن کو ڈوڈہ صدر مقام پر جانے کی نوبت نہ آئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اگر کوئی بھی ملازم اپنے فرائض کے انجام دینے میں کوتاہی کرتا ہے تو اُس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details