اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ترقیاتی کاموں میں خرد برد کا الزام

ضلع ڈوڈہ کے بلاک بھاگواہ کی پنچایت گئی اے دیسہ کے لوگوں نے محکمہ آر ڈی ڈی کے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ دیہی ترقیات کی طرف سے اس پنچایت کے علاقہ دیسہ میں ترقیاتی فنڈز میں بڑے پیمانے پر خرد بُرد کی گئی ہے۔

ڈوڈہ: ترقیاتی کاموں میں خرد برد کا الزام
ڈوڈہ: ترقیاتی کاموں میں خرد برد کا الزام

By

Published : Sep 1, 2020, 7:59 AM IST

مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بلاک بھاگواہ کی دور دراز پنچایت گئی اے میں دیہی ترقیاتی محکمہ نے فنڈز کاغلط استعمال کیا ہے۔ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کو چند لوگوں نے مل کر ہضم کر لیا ہے جس کی وجہ سے زمینی سطح پر کوئی کام دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یہاں محکمہ کے خلاف لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔'

ڈوڈہ: ترقیاتی کاموں میں خرد برد کا الزام

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سوچھ بھارت مشن کے تحت پوری پنچایت میں ترقیاتی کاموں کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں ہے۔'

لوگوں کا الزام ہے کہ 'محکمہ آر ڈی ڈی ہر کام میں کمیشن کے نام پر بھاری رقومات کو اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے کھاتوں میں ڈال کر غبن کر لیتے ہیں ۔منریگا، پی ایم اے وائی، فورٹین ایف سی، ایس بی ایم، سولر لائٹس،جاب کارڈ، آئی ایچ ایچ ایل ہرکام میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔'

مذکورہ پنچایت کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلاک بھاگواہ کے اندر جاری بدعنوانی اور رشوت خوری کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details