اردو

urdu

ETV Bharat / state

زلزلے سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کی اپیل - شدت کا زلزلہ

جموں و کشمیر میں گزشتہ شب انتہائی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلوں کے جھٹکوں سے خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلوں سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کی اپیل
زلزلوں سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کی اپیل

By

Published : Feb 13, 2021, 2:12 PM IST

وادی کشمیر سمیت خطہ چناب میں بھی گزشتہ شب زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلوں سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کی اپیل

وادی کشمیر اور خطہ چناب کو seismic zoneکے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے جس کے سبب یہاں زلزلوں کے سبب بھاری تباہی کے امکانات ہیں۔

ضلع ڈوڈہ کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب زلزلہ کی وجہ سے اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مستقبل میں زلزلوں کے شدید جھٹکوں سے بھاری تباہی کو بھی سائنسدان مسترد نہیں کرتے۔

مقامی باشندوں کے مطابق گزشتہ شب زلزلے کے بعد خوفزدہ لوگوں نے بھگدڑ مچادی اور کہیں کہیں چیخ و پکار بھی سننے کو ملی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو زلزلوں کے وقت اپنائے جانے والے رہنمایانہ خطوط سے متعلق عوام کو بیدار کرنا چاہئے۔ انہوں نے انتظامیہ سے جموں و کشمیر خصوصا وادی کشمیر اور خطہ چناب میں زلزلوں سے متعلق آگہی مہم شروع کیے جانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details