جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھاگواہ کے دور دراز گاؤں دھاروش میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کی یہ واردات پیر کے روز بعد دوپہر پشی آئی اور مختصر وقت میں پورا گھر جل کر تباہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کی ہولناک واردات عبدالمجید کوکا ولد عبدالجبیر کے تین منزلہ رہائشی مکان میں پیش آئی۔ گھر کے اندر موجود تمام ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔