ڈوڈہ:انسپائر ایوارڈز کے تحت ضلع سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلے کا افتتاح کمیونٹی ہال، ڈوڈہ میں کیا گیا، جہاں خطہ چناب کے تینوں اضلاع کے مختلف اسکولوں یعنی رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے تیار کردہ 100 ماڈلز کی نمائش کی گئی۔ ڈی سی ڈوڈہ ویش پال مہاجن، ایس ایس پی ڈوڈہ، سی ای او ڈوڈہ، آئی سی پرنسپل DIETڈوڈہ نے نمائش کا افتتاح کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔DC Doda Inaugurates INSPIRE Awards Exhibition
نمائش کے دوران 11 ماڈلز - جن میں سے 8 ڈوڈہ سے، 2 کشتواڑ سے اور ایک ضلع رام بن سے ہے - کو جیوری نے انسپائر ایوارڈ 2022 کے تحت ریاستی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ کے لیے منتخب کیا۔ اس موقع پر SCERT جموں کے افسران بھی موجود تھے۔ Doda Ramban and Kishtwar Students participated in INSPIRE Awards Exhibition