جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرکے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے رافٹنگ ٹرائل میں حصہ لیا، جو پریم نگر سے شروع ہوئی اور کراڑہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے اس راستے کو رافٹنگ کے لئے ایک محفوظ اور بہتر راستہ قرار دیا۔ ڈی سی نے بتایا کہ انتظامیہ محکمہ سیاحت اور بی ڈی اے کے تعاون سے ضلع میں ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے تاکہ ضلع کو سیاحت کے نقشہ پر لایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رافٹنگ کے لئے یہ راستہ ایک انتہائی خوبصورت اور محفوظ ہے، آنے والے دنوں میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے ٹریکنگ مہم کے علاوہ دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ضلع کو ملک کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام میں سے ایک کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔