سڑکوں کے تعمیراتی کام کے سبب ضلع میں صاف آب و ہوا، ہریالی قدرتی نظارے اور جنگلات دِن بدن کم ہو رہے ہیں اور قدرتی وسائل میں واضح کمی رونما ہوئی ہے۔قدیم پانی کے چشمے، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔
ڈوڈہ: سڑک کی تعمیرات کے دوران جنگلات کو نقصان
مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اگر چہ سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے لیکن اِن سڑکوں کی تعمیر سے جنگلات کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
ضلع ڈوڈہ کے کئی گاؤں ایسے ہیں جن کا راستہ جنگلات سے ہو کر گزرتا ہے اور جب اُن گاؤں کو سڑک سے جوڑا گیا تو جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی گئی جس کا محکمہ جنگلات کو معاوضہ بھی فراہم کیا گیا لیکن سڑک کی کٹائی کے دوران سروے کے برعکس جنگلات میں ہرے بھرے درختوں کو بے رحمی سے کاٹا گیا۔
مزید پڑھیں:
بانڈی پورہ: نوعمر ناول نگار سے خاص گفتگو
ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری پھگسو میں بھی محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے ڈاڈی کاٹھواہ سڑک کی تعمیر کے دوران دیودار کے درختوں کو کاٹ کر وہاں مٹی میں دفن کردیا۔ جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' سڑک کا سروے دوسری جانب تھا لیکن محکمہ کے ملازمین نے علاقہ کے چند افراد کے اشارے پر سڑک کی پوری لائن ہی تبدیل کر دی جس کی وجہ سے جنگلات کے ایک بہت بڑے حصّے کو بھاری نقصان ہوگا اور اُس کی زد میں سینکڑوں ہرے بھرے درخت آجائیں گے۔