اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doda Police Solves Robbery Case: ڈوڈہ میں 24گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل - ڈوڈہ چور کو گرفتار

ڈوڈہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے چور کو گرفتار اور مسروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Doda Robbery Case Solved within 24 hours

ڈوڈہ میں 24گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل
ڈوڈہ میں 24گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل

By

Published : Jan 17, 2023, 3:01 PM IST

ڈوڈہ میں 24گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل

ڈوڈہ:جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں چوری کی واردات کو محض 24گھنٹوں کے اندر حل کیا گیا۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ نے بتایا کہ محمد شفیع ولد محمد صابر ساکنہ بان، ڈوڈہ اور مسعود احمد ولد عبدالکریم ساکنہ شنال محلہ ڈوڈہ کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندگان نے دعویٰ کیا کہ نا معلوم چوروں نے بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں چار دکانوں کے تالے توڑ کر دکانوں سے موبائل فون، الیکٹرانک اور ہارڈویئر اشیاء سمیت نقدی اڑا لی۔

شکایت موصول ہونے کے فوراً بعد ڈوڈہ پولیس نے معاملہ درج کرکے کیس کے سلسلہ میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے ڈوڈہ شہر کے مختلف علاقوں میں تلاشی لی اس کے علاوہ ملزمین کو پکڑنے کے لئے ذرائع کو متحرک کیا گیا اور کچھ سراغ ملنے کے بعد ملزم موہن سنگھ منو ولد اتم سنگھ ساکنہ بھیلہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوروان تفتیش اس اس نے جرم کا اعتراف کیا اور اس کی نشاندہی پر چوری شدہ موبائل فون اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔

مزید پڑھیں:Kathua Bank Robbery: کٹھوعہ بینک میں چوری، دو ملزمین گرفتار

ڈوڈہ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 08/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج کی گئی اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ نے بتایا کہ ملزم کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حاصل ہوا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے دکانداروں سمیت دیگر تاجرین سے جلد از جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details