ڈوڈہ: یکم نومبر2022 کو ڈوڈہ پولیس کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس شہداء کی یاد میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاکہ ملک کی سلامتی اور سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔
ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کی رہنمائی میں کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ ایس ایچ وشیش پال مہاجن مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین ایم سی ڈوڈا شی وید پرکاش گپتا، سی ای او ڈوڈا ایسپرہلاد بھگت، ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے پرنسپلز کے علاوہ ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 400 اسکولی بچوں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی، قوم پرستی اور یگانگت کے جذبے کو ابھارنا تھا اور ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے شہداء کی بہادری اور کارناموں کو یاد کرنا تھا۔ Cultural Program In Community Hall Doda